شیشہ بارز پر چھاپے کے دوران گرفتار 9 ملزمان کی ضمانت 5 فی کس میں منظور

جمعہ 27 اپریل 2018 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے درخشاں اور ڈیفنس کے شیشہ بارز پر چھاپے کے دوران گرفتار 9 ملزمان کی ضمانت 5 فی کس میں منظور کرلی۔جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز 6 میں واقع شیشہ بارز پر چھاپے کے دوران گرفتار 9ملزمان سلمان، فیض، حسین، احمد رضا، منٹھار، اویس، وقاص اور دیگر کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو ڈیفنس فیز 6 میں واقع ہوسٹن بیسٹیریو اور عربک کیفے نامی ششہ بارز پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔۔ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے 11 عدد شیشے اور دیگر آلات برآمد کئے۔۔عدالت نے گرفتار تمام ملزمان کی 5 ہزار فی کس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمات درج تھے۔

متعلقہ عنوان :