مدرسے کے طالب علم کو زیادتی کانشانہ بنانے والے معلم کے خلاف دائر مقدمے میں مزید گواہ طلب

جمعہ اپریل 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مدرسے کے طالب علم کو زیادتی کانشانہ بنانے والے معلم کے خلاف دائر مقدمے میں گواہی کے لئے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مدرسے کے طالب علم محبوب کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر معلم سلیم حیدر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت میں گرفتار ملزم سلیم حیدر کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

۔عدالت میں مدعی مقدمہ اور متاثرہ طالب علم محبوب کے والد نے بیان ریکارڈ کرایا۔۔عدالت نے مقدمے میں گواہی کے لئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 5 مئی تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ گرفتار ملزم سلیم حیدر پر مدرسے میں زیر تعلیم اپنے شاگرد محبوب کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔۔ملزم کے خلاف تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ درج ہے

متعلقہ عنوان :