گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف دائر مقدمے میں گواہی کے لئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا

جمعہ 27 اپریل 2018 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جناح اسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف دائر مقدمے میں گواہی کے لئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا ۔جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو جناح اسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔۔

(جاری ہے)

عدالت میں جیل حکام نے گرفتار ملزمہ عائشہ کو پیش کیا۔

۔۔عدالت کے روبرو کیس کی گواہ اے ایس آئی حنا زہرا نے پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرایا۔۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ ملزمہ پر 2 سال تک جناح اسپتال میں بغیر کسی سرٹیفکیٹ کے کام کرنے اور جعلی آپریشنز کرنے کے الزامات ہیں۔۔ملزمہ کے خلاف مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔