غیر ملکی سائنسدانوں کے وفد کا پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کا دورہ

جمعہ 27 اپریل 2018 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) C-4ممالک کے سائنسدانوںنے کاٹن کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر خالد عبداللہ کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسزکادورہ کیا اور پتہ مروڑ وائرس کے کنٹرول سے متعلق ہونے والی ڈویلپمنٹ کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر اور ان کی ٹیم میں موجود سائنسدانوں نے وفد کو بریف کیا۔ بعد ازاں وفد میں شریک برکینہ فاسو، ملی ، بینن ودیگر اراکین نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کی مہمان نوازی اور سائنس کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا۔وفد نے کئی اہم اموراور منصوبوں پردلچسپی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مستقبل میں مفاہمتی معاہدے کی خواہش کا اظہا رکیا۔