پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 27 اپریل 2018 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام قومی احتساب بیورو(نیب) کے اشتراک سے انسداد بدعنوانی کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد ساجد، پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر منور مبشر خان، ڈائریکٹر نیب اے اینڈ پی ونگ حسنین، فیکلٹی ممبران اورطلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں محمد ساجد نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے طلبہ کو اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور ایسے افراد کے بارے میں نیب سے رابطہ کرنے ہدایت کی۔ ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ بد عنوانی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر اس میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ عناصر کے خلاف اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

انہوں نے بد عنوانی جیسے قومی سطح کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے نیب کی کاوشوں کو سراہا۔ ایس ایم حسنین نے نیب کے کام کرنے کے طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی جس نے طلبہ کو اپنے مسائل بتانے کیلئے اعتماد دیا۔اس موقع پر طلبہ نے قومی خزانہ لوٹنے والے کرپٹ عناصر کے بارے میں سوالات بھی کئے ۔ بعدا زاں کرپشن کے خاتمے سے متعلق آگاہی واک بھی نکالی گئی جس میں اساتذہ، طلبہ اور ملازمین نے شرکت کی۔