شب برأت رحمتوں کی برسات ، مغفرتوں کی سوغات ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

بعض راتوں اور ایام کو رب کائنات نے فضیلت کا ذریعہ قراردیاہے‘ناظم اعلیٰ دارالعوم جامعہ نعیمیہ

جمعہ 27 اپریل 2018 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ شب برأت رحمتوں کی برسات ، مغفرتوں کی سوغات ہے،بعض راتوں اور ایام کو رب کائنات نے فضیلت کا ذریعہ قراردیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارکت کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ والدین کی نافرمانی ،شرابی نوشی،تکبراوربداعمالی کرنے والے قبولیت کی راتوںمیں بھی اللہ تعالیٰ نظررحمت سے محروم رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نبی کریم ؐنے ارشاد فرمایا کہ’’جب شعبان کی پندرھویں شب ہوتو اس رات قیام کرو اور اس کے دن میں روزہ رکھو ، کیوں کہ اللہ تعالیٰ اس رات سورج ڈوبتے ہی آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے اور ارشادفرماتا ہے : کیا کوئی مغفرت کا طلب گار ہے کہ میں اس کو بخش دوں ، کیا کوئی رزق چاہنے والا ہے کہ میں اس کورزق عطا کروں ، کیا کوئی مصیبت کا ماراہوا ہے کہ میں اس کو عافیت دوں ، کیا کوئی ایسا ہے ، کیا کوئی ایسا ہے ، یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔

خوش نصیب ،سعادت منداور نیک بخت ہیں وہ خوش عقیدہ مسلمان جو رحمت و نو ر میں ڈوبی ہوئی اس شب کو اللہ عز و جل کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزارتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :