Live Updates

بلاو ل بھٹو نے بے نظیرکاایجنڈا فراموش کردیا ، تلخی کی سیاست شروع کردی‘اعجاز چوہدری

بلاول بھٹو پہلے کراچی سے کچرے کے ڈھیر ختم کرائیں پھر کوئی اور بات کریں ‘رہنما تحریک انصاف

جمعہ 27 اپریل 2018 19:05

بلاو ل بھٹو نے بے نظیرکاایجنڈا فراموش کردیا ، تلخی کی سیاست شروع کردی‘اعجاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ بلاو ل بھٹو نے بے نظیرکاایجنڈا فراموش کردیا اور تلخی کی سیاست شروع کردی، بلاو ل بھٹو سندھ میں بری طرح ناکام ہوگئے اور دوسرے پر تنقید کررہے ہیں ، سندھ کھنڈارت میں تبدیل ہوگیا اور پنجاب نے مثالی ترقی کی،بلاول بھٹو پہلے کراچی سے کچرے کے ڈھیر ختم کرائیں پھر کوئی اور بات کریں ،لاہور آکر بلاول بھٹو سندھ کی تباہ حالی بھول جاتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہماضی میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیااور کئی منصوبے کرپشن کا شکار ہوئے۔ اب ملک میں ترقی کاسفر شروع ہوا ہے پیپلزپارٹی نے اس سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہا کہ سابق وفاقی حکومت کے دور میںنندی پور پاور پراجیکٹ کی مشینری تین سال تک کراچی کی بندر گاہ پر خراب ہوتی رہی جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر دھرنوں اور احتجاجوں سے ترقیاتی عمل رک جاتا تو ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا،اس لئے عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا ہاتھ روکا۔ ااگر خدا تعالیٰ نے پاکستان کی ترقی کیلئے سنہری موقع فراہم کیا ہے توخدا کیلئے ملک کی تقدیر کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ حکومت کو اور عوام کو اپنا کام کرنے دیں اورملک ترقی کے جس راستے پر چل پڑا ہے اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات