لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام (کل )اکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوگی

جمعہ اپریل 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کل بروز (ہفتہ ) کو 10بجے صبح بمقام کرسٹل ہال پرل کونٹیننٹل لاہور میںاکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور، کنٹری ڈائریکٹرآئی ایل او پاکستان،، جرمنی ، آسٹریلیاء، امریکہ اور تھائی لینڈ کے لیبر ڈیمپارٹمنٹ کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔