ہنگو،پولیس نے اشتہاریوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 19:12

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ہنگوپولیس نے تین اشتہاریوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے بتایاکہ ایس ایچ او سٹی شاہ دوران نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ گل باغ کلے کوٹکی پایاں پاس کلے میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے اس دوران تین خطرناک اشتہاریوں بلال احمد، محمد عمر، سلیمان عرف ہائی جیکر جبکہ 2منشیات فروش محمد الیاس ،احسان الحق سمیت 9جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین پستول ،ایک رپیٹر ،کارتوس اور2کلو چرس برآمد کرلیا۔

ڈی پی او نے کہاکہ تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق بغیر کسی دباو و مصلحت کی کاروائیاں جاری رہیگی اور ہنگوکو جرائم سے پاک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :