سانحہ کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے شہید اہلکار علی نواز بگٹی کی ایثال ثواب کیلئے قران خوانی ، خیرات کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 19:12

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آئی جی پولیس بلوچستان جناب معظم جاہ انصاری صاحب کی خصوصی ہدایت پر سانحہ کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے شہید اہلکار علی نواز بگٹی کی ایثال ثواب کیلئے ڈیرہ بگٹی میں شہید اہلکار کے گھر میں قران خوانی اور خیرات کا اہتمام کیا گیا اس موقع ایس ایچ او ڈیرہ بگٹی صادق بگٹی کے ساتھ پولیس کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے پولیس کے جوانوں نے لوگوں میں لنگر تقسیم کی ایس ایچ او صادق بگٹی نے شہید علی نواز بگٹی کے ورثاء کو آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی بھی کرائی جب کہ شہید اہلکار کے بھائی ربنواز بگٹی کاکہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا بھائی اس ملک کی خاطر شہید ہوا جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے وہ کم ہے دعا ہے کہ اللہ پاک شہید کے درجات کوبلند کرے آمین