قائمقام وزیر اعظم آزادکشمیر سے وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ، فلور ملز مالکان سردار عزیز اور سردار امتیاز عباسی کی ملاقات

وزیر خوراک اور ملزمالکان کی قائمقام وزیر اعظم کو گندم کی فراہمی اور معیاری آٹا کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ

جمعہ 27 اپریل 2018 19:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) قائمقام وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری طارق فاروق سے وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ فلور ملز مالکان سردار عزیز اور سردار امتیاز عباسی نے جموں وکشمیر ہائوس میںملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک اور ملزمالکان نے قائمقام وزیر اعظم کو گندم کی فراہمی اور معیاری آٹا کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ملاقات میں ملز مالکان کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ دریں اثناء ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی، مسلم لیگ ن ضلع باغ کے صدر مشتاق نیئر ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر مرزا محمد اجمل نے بھی قائمقام وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔