سائوتھ ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ، خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کاشاندار کاکردگی کا مظاہرہ

جمعہ 27 اپریل 2018 19:21

سائوتھ ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ، خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کاشاندار ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) مالدیپ میں منعقدہ سائوتھ ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا،ٹیبل ٹٰنس کے سنگل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے خیبر پختونخواکے عمر امجد نے سلور میڈل اپنے نام کیاجبکہ انڈر18مقابلوں کے ٹیم ایونٹ میں عبید،فیضان اور سعدندیم نے برائونزمیڈل جیتا۔

(جاری ہے)

اسی طرح انڈر15کے ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے امم خواجہ،حسیب خواجہ اور شایان نے پاکستان کیلئے برائونزمیڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔قومی ٹیم میں شامل خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں کے پشاور پہنچنے پر شانداراستقبال کیا گیا۔اس سلسلے میں پاکستان ٹیبل ٹیسن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ نے کہاکہ مالدیپ میں ہونیوالے سائوتھ ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی قومی ٹیم میں خیبر پختونخواسے پانچ کھلاڑیوں نے حصہ لیا،جنہوںنے کھل کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے میڈلز جیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :