اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ مردان فضل اللہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ اپریل 19:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ کے سینئیر افسر فضل اللہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ مردان کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

وہ اس سے پہلے بھی اس عہدے پر کام کرچکے ہیں ۔ دریں اثناء ناظم کونسلرز اتحاد کے صوبائی صدر ساجد اقبال مہمند اور سیکرٹری یونین کو نسلز یونین کے صدر نعیم گیلانی نے فضل اللہ کی اے ڈی لوکل گورنمنٹ مردان کی حیثیت سے تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں بھرپورتعاون کا یقین دلایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :