Live Updates

’یوٹرن خان، جھوٹے خان ،الزام خان‘‘، زرداری کی بات ہی الگ، کراچی کرچی کرچی کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف

’’وزیراعظم شہبازشریف‘ ‘ کے واشگاف نعرے

جمعہ 27 اپریل 2018 19:25

’یوٹرن خان، جھوٹے خان ،الزام خان‘‘، زرداری کی بات ہی الگ، کراچی کرچی ..
لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کاہنہ نو میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں خیبرپختونخوا اور سندھ کے عوام کی خدمت نہ کرنے اور تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے پر آصف زرداری اور عمران خان نیازی پر کڑی تنقید کی، وزیراعلیٰ نے عمران خان نیازی کو یوٹرن خان، جھوٹے خان او رالزام خان کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کے پی کے کی حالت کیا بدلنی تھی، 5 سال کے دوران پشاور میں ایک ہسپتال بھی نہیں بنایا گیا۔

دوسری طرف آصف زرداری کی بات ہی الگ ہے۔ عمران نیازی نے اپنے قصوں کی طرح پشاور کو قصہ خوانی بازار بنا دیا ہے جبکہ زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کر دیا ہے جبکہ ہم نے پنجاب میں ہسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے اوردکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف جب پنڈال پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے ’’وزیراعظم شہبازشریف ‘‘ اور ’’شیر آیا شیر آیا‘‘ کے واشگاف نعرے لگائے۔

وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران بھی ’’وزیراعظم شہبازشریف‘‘ کے نعرے لگتے رہے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی تعمیر پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری صحت علی جان، انڈس نیٹ ورک کے ڈاکٹر عبدالباری، میاں محمد احسن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعمیرات و مواصلات میاں مشتاق اور دیگر متعلقہ حکام کی تعریف کی اور انہیں شاندار ہسپتال بنانے پر مبارکباد دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات