31لاکھ روپے کے بوگس چیک دینے والے جعلسازوں کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 27 اپریل 2018 19:25

راولپنڈی 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے 31لاکھ روپے کے بوگس چیک دینے والے جعلسازوں کے خلاف مقدمے درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ تھانہ وارث خان کو ریحان نامی شہری کی جانب سے دی گئی درخواست میں بتایا گیاکہ ملزم ایاز نے لین دین کے سلسلہ میں 27لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دیا جوکہ ڈس آنر ہو گیا جبکہ تھانہ کینٹ کو سرور خان نے اپنی درخواست میں بتایاکہ جعلساز شکیل نے اسے لین دین کے سلسلہ میں 3لاکھ 50ہزار روپے کا چیک دیا جو کہ بنک سے ڈس آنر ہو گیا ۔راولپنڈی پولیس نے جعلسازی سے متاثرہ شہریوں کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔