بجٹ کے بغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی ،ْوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

جمعہ 27 اپریل 2018 19:31

بجٹ کے بغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی ،ْوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کے بغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، اس کے بغیر حکومت نظم و نسق نہیں چلاسکتیں ،ْبجٹ عوام کی امنگوں کا عکاس ہے، حکومت کو تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی تھی، ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کم تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کا آغاز کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ کے بغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی ،ْاس کے بغیر حکومت نظم و نسق نہیں چلاسکتیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی امنگوں کا عکاس ہے، حکومت کو تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی تھی، ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کم تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مئی 2013 میں حکومت آئی اور معیشت کی بہتری کیلئے پروگرام دیا، نوازشریف کی قیادت میں ان چیلنجز کا سامنا کیا، پانچ سالوں میں سخت محنت کی، مشکل فیصلے کیے، ذاتی مفادات کو ترجیح نہیں دی۔