وفاقی حکومت کا 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت گرین پاکستان پروگرام کے لئے 39کروڑ روپے مختص کر نے کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت گرین پاکستان پروگرام کے لئے 39کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 2ارب پانچ کروڑ95 لاکھ 60 ہزار روپے ہے جس میں غیرملکی امداد کا عنصر شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منصوبہ پر 30 جون2018ء تک ایک ارب 14 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔

منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں جنگلات کے شعبہ کی ترقی اور بحالی میں مدد کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔پی ایس ڈی پی کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کے تحت جنگلی حیات کے شعبہ کی ترقی اور بحالی کے منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 73کروڑ88لاکھ 61 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30جون 2018 ء تک منصوبہ کیلئے 10 کروڑ60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :