ْپی ایس ڈی پی کے تحت خاران میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے 56کروڑ20 لاکھ روپے مختص کر دیئے گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خاران(بلوچستان) میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے 56کروڑ20 لاکھ57 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ارب38کروڑ20 لاکھ57 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 82کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جس سے خاران (بلوچستان) اور گردونواح کے علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کے ضلع سبی میں (کوہلوپیکج) کے تحت سبی رخنی روڈ کی تعمیر کیلئے 79کروڑ30 لاکھ53 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 6ارب 54کروڑ46 لاکھ45 ہزارروپے ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 5ارب75کروڑ15لاکھ92 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :