بھارت،گیس سلنڈر دھماکہ، ماں، بیٹا ہلاک، 35زخمی

جمعہ اپریل 19:41

لدھیانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بھارتی شہر لدھیانہ میںگیس سلنڈر دھماکے میں ماں، بیٹا ہلاک اور 35زخمی ہو گئے، آگ پر قابو پا لیا گیا،زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیپنجاب کے شہر لدھیانہ میں غیاث پورہ کے سمراٹ کالونی میں واقع مکان میں گیس سلنڈراچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔حادثے میں ماں بیٹا ہلاک جبکہ 35افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔نائب فائر افسرشرشٹی ناتھ نے بتایا کہ امدادی ٹیموںنے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے مکینوں کو بحفاظت نکال کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔