بھارت، اسپتال میں بم کی افواہ،وارڈز خالی کرا لئے گئے،شہر بھر میں خوف و ہراس

پولیس نے احاطہ کو کلئیر قرار دے دیا،اطلاع دینے والے شخص کی تلاش جاری

جمعہ اپریل 19:41

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بھارتی شہر لکھنو میں ایک شخص کی جانب سے نرسنگ ہوم کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر اسپتال میں افراتفری پھیل گئی، پولیس نے احاطے کو گھیر کر بم کی تلاش شروع کر دی،،پولیس فون پر اطلاع دینے والے شخص کی تلاش کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی شہر لکھنو میںایکنامعلوم شخص نے کل یہاں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم کو بم سے اڑانے کی فون پر دھمکی دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اسپتال میں افراتفری مچ گئی بہت سے مریضوں کو اسپتال سے بھاگتے دیکھا گیا جبکہ پولیس کی کئی ٹیمیں پورے احاطہ کی تلاش شروع کردی۔اطلاع کے مطابق نامعلوم شخص نے فون پر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو دھمکی دی کہ اسپتال آج کسی وقت بھی بم سے اڑادیاجائیگا۔ہم نی2بم اسپتال میں نصب کردیئے گئے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔اس سے پورے شہر میں سراسیمگی پھیل گئی اور اسپتال کے اہم وارڈوں کوہنگامی بنیادوں پر خالی کرالیاگیا۔

متعلقہ عنوان :