یورپ میں 16برس سے کم عمر افراد کے لئے واٹس ایپ پر پابندی عائد

نئے قواعد و ضوابط لاگو کئے جائیں گے، 25مئی سے جی ڈی پی آر نافذ کیا جائے گا،یہی قوانین بھارت میںلاگوہونگے

جمعہ اپریل 19:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) یورپ میں 16برس سے کم عمر افراد کے لئے واٹس ایپ پر پابندی عائد کر دی گئی،،یورپ میں ڈیٹا پرائیویسی کے نئے قواعد و ضوابط لاگو کئے جائیں گے، 25مئی 2018ء سے جنرل ڈاٹا پروٹیکشن ریگولیشن ( جی ڈی پی آر ) نافذ کیا جائے گا،یہی قواعد و ضوابط ہندوستان میں بھی جلد نافذکئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر آپ وہاٹس ایپ یوزر ہیں اور آپ کی عمر 16سال سے کم ہے تو یہ خبر چونکانے والی ہے کہ آئندہ دنوں میں 16سال سے کم عمر کے لوگ واٹس ایپ استعمال نہیں کرپائیں گے۔

یہ پابندی صرف یورپ کیلئے ہے۔۔یورپ میں ڈیٹا پرائیویسی کو لیکر نئے قواعد و ضوابط لاگو کئے جارہے ہیں جس کے پیش نظر واٹس ایپ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔25مئی 2018ء سے جنرل ڈاٹا پروٹیکشن ریگولیشن ( جی ڈی پی آر ) نافذ ہوگا۔ اس کے تحت تمام کمپنیوں کو بتانا ہوگا کہ وہ صارفین کا کون سا ڈیٹا لے رہی ہیں اور اس کا کہاں اور کیسے استعمال کرینگی۔وہیں یوزرز کے پاس اپنا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہی قواعد و ضوابط ہندوستان میں بھی جلد نافذ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :