بھارت،سابق وزیر محمد اعظم خان کے خلاف تقرریوں میں بدعنوانی پر ایف آئی آر درج

جمعہ 27 اپریل 2018 19:41

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) بھارت کے سابق وزیر محمد اعظم خان کے خلاف بدعنوانی پر ایف آئی آر درج کر لی گئی، انھوں نے دور وزارت میںہونے والی تقرریوں میں زبردست بدعنوانی کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر محمد اعظم خاں کیخلاف جمعرات کو ایس ا?ئی ٹی نے ایف ائی آر درج کرلی۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ انھوں نے وزیر آبی کمیشن کے وقت ہونے والی تقرریوں میں زبردست بدعنوانی کی تھی۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ یوگی نے پرنسپل سکریٹری برائے امور داخلہ کو ہدایت دی کہ اعظم خان کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔حالانکہ اس سلسلے میں یوگی حکومت نے 2مرتبہ تحقیقات کراچکی ہے لیکن اعظم خان بے قصور پائے گئے تاہم اس کے باوجود بھی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

متعلقہ عنوان :