Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ہاتھ غریب عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ‘راجہ قیصر کا قتل ریاستی دہشتگردی ہے

تحریک انصاف کے رہنمائوں سردار قاضی محمد اسرائیل، فیض عالم خان، رانا اخلاق احمد خان، خواجہ نواز، آصف خان کا بیان

جمعہ 27 اپریل 2018 19:47

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سردار قاضی محمد اسرائیل، فیض عالم خان، رانا اخلاق احمد خان، خواجہ نواز، آصف خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہاتھ غریب عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں راجہ قیصر کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے۔ چراخ بیگوں نے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

راولا کوٹ میں نعیم بٹ کے قتل کے بعد دارلحکومت مظفرآباد میں طالب علم رہنماہ راجہ قیصر کا قتل بدترین درندگی کی مثال ہے۔ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر قاتلوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ حکومتی دہشت گردی کی پاکستان تحریک انصاف شدید مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری۔ آئی جی پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے احکامات صادر نہ کئے تو پی ٹی آئی ریاست بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے گی۔

انھوں نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہ آئی تو تحریک انصاف فریق بنتے ہوئے وزیراعظم سمیت ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ ان کی جماعت سوگوار خاندان کے ساتھ نہ صرف تعزیت کرتی ہے بلکہ ان کو انصاف دلانے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ تحریک انصاف دہشت گردی غنڈہ گردی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی معصوم لوگوں کا قتل ن لیگ اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ لیکن قاتلوں کو پھانسی کے گھاٹ تل پہنچا کر دم لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات