لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلز پارٹی سیاسی قوت بن چکی ہے‘ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے‘خواجہ محمد صدیق

جمعہ اپریل 19:47

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلز پارٹی سیاستی قوت بن چکی ہے۔ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ محمد صدیق نے کہا ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ولولہ خیز قیادت نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

پیپلز پارٹی کی بھرپور اپوزیشن کی وجہ سے کرپٹ اور بدعنوان حکومت کو دن میں تارے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے کارکنان کو جو عزت نفس چوہدری لطیف اکبر نے دی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ ریاست بھر کے عوام اپنے عظیم لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ آزادکشمیر کے عوام کو پیپلز پارٹی جلد کوش خبریاں دینے جا رہی ہے بلوچستان کی طرح آزاد کشمیر کے عوام کو کرپٹ اور بدعنوان تولے سے نجات دلائی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا ہے انھیں اس کا صلہ دیا جائے گا۔ انتقامی کاروائیاں کرنے والوں اور کروانے والوں کو ضرب سو میں جواب دیا جائے گا۔ وادی نیلم کو بھی پیپلز پارٹی ہی بدرحوں سے نجات دلائے گی۔