آزاد کشمیر کے وزیر مال وبہبود آبادی سردار فاروق سکندر خان کی صدارت اجلاس کا انعقاد

میرپور ڈویژن کی تحصیل ڈوڈیال کے لینڈ ریکارڈ کوکمپیوٹرائز کر لیا ہے‘ آزاد کشمیر کی دیگر تحصیلوں اور اضلاع میں بھی لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام شروع کیا جائیگا‘لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل سے مستقبل قریب میںخطہ کے دیگر علاقوں کے لوگوں کو اپنی اراضی کے متعلق نقول فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہو سکے گی ‘وزیر مال

جمعہ 27 اپریل 2018 19:47

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر مال وبہبود آبادی سردار فاروق سکندر خان کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سنیئر ممبربورڈ آف ریونیوفیاض عباسی،کمشنر چوہدری طیب،کمشنرچوہدری امتیاز،کمشنرحمیدمغل،ڈپٹی کمشنر صاحبان و دیگرریونیوآفیسران نے شرکت کی اس موقع پروزیر مال نے کہا کہ میرپور ڈویژن کی تحصیل ڈوڈیال کے لینڈ ریکارڈ کوکمپیوٹرائز کر لیا گیا ہے آزاد کشمیر کی دیگر تحصیلوں اور اضلاع میں بھی لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام شروع کیا جائے گالینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل سے مستقبل قریب میںخطہ کے دیگر علاقوں کے لوگوں کو اپنی اراضی کے متعلق نقول فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہو سکے گی انتظامی آفیسران حکومت آزادکشمیرکی طرف سے گڈگورننس کی عمل داری کے سلسلہ میںقانون وقاعدے کے مطابق عوامی مسائل خدمت خلق کے جذبے کے تحت حل کریںاس موقع سینئرممبربورڈآف ریونیو فیاض عباسی انتظامی آفیسران کوہدائت کی کہ قانون وانصاف کی بالادستی کے لیے کوئی کمپرومائز نہ کیاجائے سرکاری املاک کی حفاظت کویقینی بنایاجائے آفیسران دفترمیںحاضری اورڈسپلن کی سوفیصدپابندی کرے اوردفاترمیںآنے والے سائیلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیںنیشنل ایکشن پلان کی عملداری کویقینی بنایاجائے امن وامان کی صورتحال تسلی بخش رکھی جائے عوامی شکایات کابروقت ازالہ کیاجائے ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کی جائے قومی دولت کے بے دریغ استعمال کامحاسبہ کیاجائے حکومتی آمدن کوبڑھایاجائے سرکاری ریونیوبروقت اکھٹے کیے جائیںوزیراعظم آزادکشمیرکے ویژن گڈگورننس اورمیرٹ کی عمل داری کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیںقانون وضوابط کی پاسداری کویقینی بنایاجائے گڈگورننس کے قیام کے لیے ڈپٹی کمشنرز حضرات حکومتی ہدایات اپنے اپنے اضلاع میںسوفیصدنافذکریںاوراس کی عمل داری میںسستی اورکوتاہی نہ برتی جائے سرکاری جملہ املاک کے تحفظ کویقینی بنایاجائے شہریوںکی جان ومال اورانہیںضروری سہولیات اورمراعات فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھائے ڈپٹی کمشنرحضرات اپنے اپنے ضلع میںجاری ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کریںاورناقص تعمیرات کے خلاف فوری نوٹس لیںفیاض علی عباسی نے کہاکہ کسی بھی منصوبہ جات میںغیرمعیاری تعمیرات کامکمل سدباب کیاجائے سینئرممبربورڈآف ریونیوفیاض علی عباسی نے اس موقع پرڈویژن بھرکے ریونیوکے متعلقہ دیگرمعاملات کے لیے بھی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :