انسداد تشدد مرکز خواتین ملتان کیلئے 2 اسپیشل جج تعینات

جسٹس تسمیہ اختر تشدد کا شکار خواتین کے تمام کیس، سعید اختر اپیلیں سنیں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) لاہو ر ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان کے لئے دو اسپیشل جج تعینات کردیئے، جسٹس تسمیہ اختر تشدد کا شکار خواتین کے تمام کیس، سعید اختر اپیلیں سنیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ پنجاب نے تشدد کا شکار خواتین کے تحفظ اور انہیں قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے مختلف شہروں میں انسداد تشدد مرکز قائم کئے ہیں، ملتان میں بنائے گئے سینٹر میں لاہور ہائی کورٹ نے دو اسپیشل جج تعینات کردیئے ہیں۔

ایس آر یو کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی کے مطابق یہاں تعینات ججوں میں سے جسٹس تسمیہ اختر تشدد کا شکار خواتین کے تمام کیس سنیں گی جبکہ سعید اختر اپیلیں سنیں گے، سلمان صوفی کہتے ہیں تشددکا شکارخواتین کے لیے یہ ایک تاریخی اقدام ہے،اب انہیں ایک ہی جگہ سے انصاف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :