مقبوضہ کشمیر، حریت فورم کا شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت

جمعہ 27 اپریل 2018 19:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال میں ترال میں شہید ہونے والے چار کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نوجوان ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور کشمیریوں کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بیش بہا قربانیوں کی حفاظت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں لہذا بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی ترک کر کے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک بامعنی مذاکراتی عمل کا آغا کرے۔ ترجما ن نے بھارتی فورسز کی طرف سے اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے طلباء پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے طلباء کو خوفزدہ کرنے کیلئے یونیورستیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے اطراف میں بڑی تعداد میں قابض فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ فورم کے ترجما ن نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی رہنما امان اللہ خان کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔