آزادجموں وکشمیر سروس ٹربیونل نے اساتذہ جبری فراغت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 19:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آزادجموں وکشمیر سروس ٹربیونل نے اساتذہ جبری فراغت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،چیئرمین خواجا محمد نسیم نے آئندہ تاریخ سماعت 2مئی مقرر کر دی ،گزشتہ روز ضلع پونچھ کی جانب سے معروف قانون دان سردار محمد ریاض خان ایڈووکیٹ اور ضلع باغ کی جانب سے شفقت گردیزی ایڈووکیٹ نے متاثرہ اساتذہ کی جانب سے دلائل پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو جبری فراغت کیا جانا معاشی قتل کے مترادف ہے ،حکومت نے اساتذہ کو بغیر سماعت کیے فراغت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جب کہ محکمہ مالیات نے بھی اپنے مکتوب میں پنشن ادائیگی سے معذرت کر لی ہے ،لہٰذا عدالت حکومتی نوٹی فکیشن کو معطل کرے ،چیئرمین سروس ٹریبونل نے درخواست گزاران کی جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت 2مئی مقرر کر دی ہے ،یاد رہے آزادجموں وکشمیر عدالت العالیہ پہلے ہی اساتذہ کی جبری فراغت کا نوٹی فکیشن معطل کر چکی ہے،سروس ٹریبونل کا فیصلہ آنے کے بعد ہزاروں اساتذہ کا مستقبل محفوظ ہونے کی توقع ہے ،ادھر متاثرہ اساتذہ نے کل مرکزی ایوان صحافت کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :