ختم نبوت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرینگے‘ علامہ عبدالغفور تابانی

ختم نبوت کانفرنس میں بڑی تعداد شرکت کریگی ‘قائدین کا شاندار استقبال کرینگے‘ خطہ جمعہ

جمعہ 27 اپریل 2018 19:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) امیر تحریک لبیک یارسول اللہ آزادکشمیر علامہ عبدالغفور تابانی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرینگے۔ختم نبوت کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔29اپریل کودارالحکومت مظفرآباد میں ہونیوالی ’’ختم نبوت نفرنس‘‘ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کانفرنس میں اہل کشمیر کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

پورے آزاد کشمیر سے قافلے آئیں گے۔ میر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر قائدین کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔ امیر تحریک لبیک یارسول اللہ آزادکشمیر علامہ عبدالغفور تابانی نے کہا کہ کانفرنس کامیاب ہو گی کیونکہ یہ ’’ختم نبوت کانفرنس ‘‘ ہے۔ کانفرنس میں کوئی سیاست نہیں بلکہ نبی کی ختم نبوت پر بات ہو گی۔ کشمیر ‘فلسطین ‘ شام اور برما کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت اور دنیاکی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔تشہیری مہم جاری ہے۔ شہر میں بینرز اور پوسٹر ز لگادئیے گئے ہیں۔ سرزمین مظفرآبا د میں آمد پر امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر قائدین کا شاندار استقبال کرینگے۔

متعلقہ عنوان :