پیراجہ گل مجیدؒ کا عرس مبارک28 اپریل کو شروع ہوگا‘علامہ ڈاکٹرپیرمحمدسلطان العارفین الازہری خصوصی خطاب فرمائیں گے

تقریبات کا آغاز مزار شریف کی تقریب غسل کے بعد چادر پوشی سے ہوگا، عرس مبارک کے دوران حسب سابق قرآن خوانی،محفل میلادالنبیؐ ، وعظ و نصائح اور علماء کرام کے خطابات ہوں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 19:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آزادکشمیرکے عالمی شہرت یافتہ معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹرپیرمحمدسلطان العارفین الازہری 28اپریل کوناگنی دلائی کھاوڑہ میں حضرت پیرراجہ گل مجیدخان ؒ کے عرس مبارک میں شرکت کیلئے پہنچیں گے،دوروزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز مزار شریف کی تقریب غسل کے بعد چادر پوشی سے ہوگا، عرس مبارک کے دوران حسب سابق قرآن خوانی،محفل میلادالنبیؐ ، وعظ و نصائح اور علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔

(جاری ہے)

عرس مبارک میں آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند زائرین اور معتقدین شرکت کریں گے۔ عرس مبارک کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :