تارکین وطن کے حوالے سے تقریب (کل) ہوگی‘ تقریب کی صدارت سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک کرینگے

جمعہ 27 اپریل 2018 19:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) تارکین وطن کے حوالے سے تقریب کل ہوگئی تقریب کی صدارت سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک جبکہ مہمان خصوصی سعید مغل ہوں گے میزبان تقریب یونس مغل سٹیج سیکرٹری کے فرائض شکور احمد مغل ادا کریں گے مہمانوں کو دعوت دے دی گئی ان خیالات کا اظہار میزبان تقریب یونس مغل، شکور احمد مغل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے شکور احمد مغل نے کہا کہ تارکین وطن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تحریک آزادی کشمیر، استحکام پاکستان اور پاکستان کو پوری دنیا میں ایک پر امن اور خوشحال پاکستان بنانے کیلئے کردار لائق تحسین ہے تارکین وطن کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کر کے ان کے اعتماد کو مذید بہتر کیا جا سکتا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر تارکین وطن کیلئے کردارادا کر نا چاہیے تا کہ ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا ازالہ ہو سکے ۔