نیلم جہلم پراجیکٹ میں واپڈا نے چائینیز کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مل کر سکریپ بغیر ٹینڈر نکالنے کا منصوبہ بنا لیا

عوام اور ٹھیکیداران نے شدید مزاحمت کی دھمکی دیدی

جمعہ 27 اپریل 2018 19:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) نیلم جہلم پراجیکٹ میں واپڈا نے چائینیز کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مل کر سکریپ بغیر ٹینڈر نکالنے کا منصوبہ بنا لیا ‘عوام اور ٹھیکیداران نے شدید مزاحمت کی دھمکی دے دی ‘ بدوں ٹینڈر اگر سکریپ بیچنے کی کوشش کی گئی توواپڈا اور چائینیز کمپنی کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ ے گا ‘ بدوں ٹینڈر سکریپ بیچنا سرکاری خزانے کو لوٹنے کے مترادف ہے ‘ ٹھیکیداران ‘ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور چائینہ کے تعاون سے چلنے والے منصوبے نیلم جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں واپڈا نے چائینیز کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مل کر سکریپ جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے کو بغیر ٹینڈر کے اونے پونے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا لیا ‘ عوام علاقہ اور ٹھیکیداران نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اگر بغیر ٹینڈر ایسا اقدام ہوا تو ہم بھرپور مذاحمت کریں گے ‘ جلد ان لوگوں کے نام میڈیا پر لائیں گے جو ملی بھگت سے ریاستی خزانے کو لوٹنے کے درپے ہیں ‘اس سے قبل بھی نیلم جہلم پراجیکٹ میں بے قاعدگیاں ہوئیں مگر کسی نے بھی نوٹس نہ لیا ایک فلاحی منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کو جلد بے نقاب کریں گے اور ان عوامی منصوبوں کے دشمن عناصر کے نام ہم منظر عام پر لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :