کھڑی شریف کا بہادر نوجوان چھمب سیکٹر پر جام شہادت نوش

شہید نوجوان راجہ احسن مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

جمعہ اپریل 19:54

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) حلقہ ایل ای4کھڑی شریف کا بہادر نوجوان چھمب سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دشمن سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا، شہید نوجوان راجہ احسن کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیانماز جنازہ میں فوجی آفسران سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام علاقہ سمیت پاکستان و آزاد کشمیر کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی شہید راجہ احسن کی نماز جنازہ دربار عالیہ کھڑی شریف کے خطیب علامہ زبیر احمد نقشبندی نے پڑھی شہید راجہ احسن سعید کا جست خاکی لیکر جانے سے قبل فضا نعرہ تکبیر سے گونج آٹھی پاکستان آرمی اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاے گے شہید راجہ احسن کا ایک بھائی پولیس ملازم ہے جبکہ دوسرا پرائیویٹ ملازمت کرتا ہے شہید راجہ احسن سعید بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا شہید 23سال کا نوجوان تھا شہید کو بچپن سے ہی آرمی میں بھرتی ہونے کا شوق تھا اور شہید راجہ احسن ایک دلیر نوجوان تھا راجہ احسن سعید کی شہادت نے علاقہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اللہ تعالی مرحوم کو اپنے حبیب کے صدقے جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے