ملک مبشر عادل ایڈووکیٹ حلقہ کوٹلی کے عوام کے مسیحا ہیں ‘رفاقت چوہدری

جمعہ اپریل 19:59

سہرمنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاٖ ف ضلع کو ٹلی کے مرکزی رہنما رفاقت چوہدری نے کہا کہ ملک مبشر عادل ایڈووکیٹ حلقہ کوٹلی کے عوام کے مسیحا ہیں تحریک انصاف کوٹلی کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ساتھ ہیں کوٹلی کے عوام کی نمائندگی کاحق بھی ملک مبشر عادل ایڈووکیٹ کو حاصل ہے جو ہر وقت کارکنوں کے درمیان مو جود رہتے ہیں لو گوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرتے ہیں صدر تحریک انصاف بیر سٹر سلطان محمود چوہدری آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی حلقہ کو ٹلی کا ٹکٹ ملک مبشر عادل ایڈووکیٹ کو جا ری کریں ۔

(جاری ہے)

موصوف کی پارٹی کیلئے لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہمیشہ جماعت کے ساتھ وفاداری اور کمٹمٹ پر کبھی بھی ان کے پائوں لڑ کھڑائے نہیں جماعت کے مفاد اور مضبوطی کیلئے اپنے حصے کا بھر پور کردار اداکیا جہاں بھی جماعت کو ملک مبشر عادل ایڈووکیٹ کی ضرورت پڑی انہوں نے ثابت قدمی کے ساتھ خود پیش کیا ۔