وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے مظفرآباد شہر کو دور حاضر کے مطابق ماڈل شہر بنا دیا ہے

،آج سے قبل بھی سٹی مظفرآباد میں ایم ایل اے بنتے رہے مگر سٹی کو لاوارث سمجھا جاتا رہا ‘بیرسٹرافتخار علی گیلانی نے حلقہ تین سٹی مظفرآباد کے اندر جو تعمیراتی کام کیے ہیں ان سے شہر کے باسیوں کے درینہ مسائل حل ہو رہے ہیں مسلم لیگ ضلع مظفرآباد کے سنیئر نائب صدر سید رحمت شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ اپریل 19:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے مظفرآباد شہر کو دور حاضر کے مطابق ماڈل شہر بنا دیا ہے ،آج سے قبل بھی سٹی مظفرآباد میں ایم ایل اے بنتے رہے مگر سٹی کو لاوارث سمجھا جاتا رہا بیرسٹرافتخار علی گیلانی نے حلقہ تین سٹی مظفرآباد کے اندر جو تعمیراتی کام کیے ہیں ان سے شہر کے باسیوں کے درینہ مسائل حل ہو رہے ہیں وزیر تعلیم نے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر میں محکمہ ایجویکشن کا قبلہ درست کرتے ہوئے سفارشی کلچر کوختم کرکے غریب تک اس کا حق پہنچنے کے اقدامات کیے ہیں،راجہ فاروق حیدر حکومت کے دور عدل و انصاف کا دور ہے ،ان کی حکومت کا دور میں غریب سکھ کا سانس لے رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ضلع مظفرآباد کے سنیئر نائب صدر سید رحمت شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر کی عوام کے مسائل حل کرنے اور ٹھیکیداری سسٹم کو ختم کرنے میں جو اہم رول ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اس سے قبل کشمیر میں قائم ہونے والی حکومتوں نے عوام کو ٹھیکہ سسٹم کی عادت ڈال رکھی تھی مک مکا سے نوکریاں اور سکیموں کی بندر بانٹ ہوتی تھی مگر مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد کشمیر میں سفارشی کلچر کے قد آور درخت کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیا اور عوام کو ان کا حق گھروں میں مل رہا ہے غریب کا بچا آفیسر برتی ہوریا ہے غریب کو انصاف مل رہا ہے اور غریب کو آگے لایا جارہا ہے سفارش جیسی لعنت کا نام نشان مٹ کر رہ گیا ہے حکومت خطے کے اندر تعمیرو ترقی کا جھال بچھارہی ہے اور عوام سکھ کا سانس لے رہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر جو تعمیراتی کام ہورہے ہیں ان کا سہرا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے سر جاتا ہے وزیر اعظم نے کشمیر کے اندر جو تاریخی اقدامات کیے ہیں ان سے خطے کے اندر جدید دور کے مطابق تعمیراتی کام ہورہے ہیں وزیراعظم کی خدمات کو مدتوں عوام یاد رکھے گی۔