پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر کی صحت یابی کیلئے شگفتہ نورین کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 27 اپریل 2018 19:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی صحت یابی کے لیے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شگفتہ نورین کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر کی جلد صحت یابی اور دراز عمر کے لیے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :