وفاقی بجٹ 2018-19، پی ایس ڈی پی میںوزارت ترقی و منصوبہ بندی کیلئے 27.59ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

جاری منصوبوں کیلئے 4.74 ارب جبکہ 12نئے منصوبوں کیلئے 6.08ارب ، دیگر ضر وریات کیلئی16.76ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، سرکاری بجٹ دستاویزات

جمعہ 27 اپریل 2018 19:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی بجٹ کے مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت ترقی و منصوبہ بندی کیلئے 27.59ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،جس میں جاری منصوبوں کیلئے 4.74 ارب جبکہ 12نئے منصوبوں کیلئے 6.08ارب مختص کئے گئے ہیں،جبکہ دیگر ضروریات کیلئی16.76ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق جاری منصوبوں میں مرکز برائے دیہی معیشت کیلئے 500ملین، چین پاکستان اقتصادی راہداری سینٹر برائے ایکسیلینس کیلئے 400ملین، سی پیک امدادی منصوبوں کیلئے 200ملین، زرعی شعبہ کی جدت کیلئے 70ملین، اسلام آباد کے سیکٹر ایف فائیو ٹو میں انتظامی شعبہ کے تحت منصوبہ بندی گھر تعمیر کرنے کیلئے 140ملین،مواصلاتی منصوبوں کیلئے 200ملین،سماجی انٹرپرونیور انٹرن شپ کیلئے 50ملین،وزارت منصوبہ بندی میں موسمیاتی تبدیلی کا شعبہ قائم کرنے کیلئے 6ملین، پاکستان اربن پلاننگ اور پالیسی سینٹر کے قیام کیلئے 100ملین،خصوصی منصوبوں کیلئے سینٹر قائم کرنے کی غرض سے 6ملین،قدرتی ذخائر کی منصوبہ بندی کیلئے 61ملین، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6ملین،منصوبہ بندی کمیشن کی استعدادکار کو بڑھانے کیلئے 100ملین،پی ایس ڈی پی کی مالی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کیلئے 100ملین، قومی انڈومنٹ وظائف کیلئے 2ہزار ملین،قومی اقدامات برائے مستحکم پائیدار ترقی کیلئے 100ملین، پی پی ایم آئی مرکز برائے ایکسی لینس کیلئے 100ملین، حکومت میں اصلاحات اور جدت اختیار کرنے کیلئے 150ملین، ورکشاپس کی تحقیق اور فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 89ملین،ویژن 2025کے تحت نئے اقدامات کیلئے 200ملین، پلاننگ کمیشن کی تکنیکی سٹڈی کیلئے 25ملین، جواد اظفر کمپیوٹر سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے 100ملین اور ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز پروگرام کیلئے 40ملین مختص کئے گئے ہیں، نئے منصوبوں کے تحت معاشی گروپ کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 150ملین،مڈکیریئر اور سینئر سرکاری ملازمین کی استعدادکار کیلئے 50ملین، گوادر میں سی پیک انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کیلئے 300ملین،ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 60ملین،اداروں کی مضبوطی کے پروگرام کیلئے 150ملین،پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تبادلوں کے پروگرام کیلئے 100ملین،پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے ڈویلپمنٹ اکنامکس کے اسلام آباد میں نئے کیمپس کے قیام کیلئے 500ملین،پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے ڈویلپمنٹ اکنامکس کے اسلام آباد میں مرکز قائم کرنے کیلئے جگہ حاصل کرنے کے مقصد کیلئے 3519ملین،پاکستان ٹیلنٹ بینک کیلئے 100ملین،پاکستان کی پیداواری شعبہ کے معیار اور جدت کو بہتر بنانے کیلئے 120ملین، سٹارٹ اپ پاکستان کیلئے 1000ملین،وزارت منصوبہ بندی کے شعبہ توانائی کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے 35ملین مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر منصوبوں کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تعاون سے شروع کئے گئے منصوبوں کیلئے 5ہزار ملین، ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد کیلئے 500ملین ، عوامی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کیلئے 11260ملین مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔