ای سی سی نے نئی جدیدڈیپ کنورژن آئل ریفائنری منصوبوں کیلئے مراعاتی پیکیج کی منظوری دیدی

ا س کا مقصد شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے،تیل صاف کرنے کے موجودہ کارخانوں کی صلاحیت کم سے کم ایک لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھا ئی جائے گی ، مراعاتی پیکیج میں20سال انکم ٹیکس کی چھوٹ، ریفائنری منصوبے کیلئے درآمدات پر ڈیوٹیز ٹیکسوں سر چار ج اور لیویز سے استثنیٰ شامل

جمعہ 27 اپریل 2018 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نئی جدیدڈیپ کنورژن آئل ریفائنری منصوبوں کے قیام کیلئے نمایاں مراعاتی پیکیج کی منظوری سیسی ، ا س کا مقصد شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے،تیل صاف کرنے کے موجودہ کارخانوں کی صلاحیت کم سے کم ایک لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھایا جائے گا، مراعاتی پیکیج میں بیس سال انکم ٹیکس کی چھوٹ، ریفائنری منصوبے کے لئے درآمدات پر ڈیوٹیز ٹیکسوں سر چار ج اور لیویز سے استثنی شامل ہے۔

جمعہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نئی جدید ڈیپ کنورژن آئل ریفائنری منصوبوں کے قیام کے لئے نمایاں مراعاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد ا س شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔پیکیج کے تحت بارکو کوسٹل ریفائنری پراجیکٹ کے علاوہ تیل صاف کرنے کے موجودہ کارخانوں کی صلاحیت کم سے کم ایک لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھایا جائے گا۔

اس مراعاتی پیکیج میں بیس سال انکم ٹیکس کی چھوٹ، ریفائنری منصوبے کے لئے درآمدات پر ڈیوٹیز ٹیکسوں سر چار ج اور لیویز سیاستثنی شامل ہے۔اس پیکیج کے تحت غیر ملکی ٹھیکیداروں ،ذیلی ٹھیکیداروں اور ان کے عملے کو دو آمد سے متعلق ود ہولڈنگ ٹیکس کے علاوہ دیگر تمام ڈیوٹیز ٹیکسز ،سرچارجز اور لیویز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔