کراچی کے صنعتی علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص

جمعہ اپریل 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت کراچی کے صنعتی علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3 ارب89 کروڑ36 لاکھ 70 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔

اس منصوبہ کیلئے وفاقی حکومت 33 فیصد اخراجات فراہم کرے گی ۔ آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کوئٹہ میں سریاب روڈ کی تعمیرنو اور بحالی کیلئی50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 4ارب 21کروڑ78 لاکھ91ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ فنانس ڈویژن کے نئے منصوبوں کے تحت آئندہ مالی سال کے لئے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کوئٹہ میں کلی فلائی اوور کی تعمیرکیلئے 34کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ کی تعمیر پرمجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 37کروڑ 29 لاکھ58 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ فنانس ڈویژن کے زیر انتظام پی ایس ڈی پی میں آئندہ مالی سال کے لئے شامل کئے گئے نئے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :