کھیلوں کے نئے منصوبوں کیلئے 3ارب55کروڑ 25لاکھ84 ہزار روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کھیلوں کے شعبہ کی ترقی اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پہلے سے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے 3ارب55کروڑ 25لاکھ84 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سالانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں نارووال میں46کروڑ70لاکھ ایک ہزار روپے کی لاگت سے نیشنل سپورٹس سٹی کی تعمیر،کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے استحکام کیلئے 84کروڑ84 لاکھ50 ہزار روپے، ملک کے چھ مختلف شہروں میں ہاکی ٹرفس کی تبدیلی کیلئے 42کروڑ31 لاکھ63 ہزار روپے ،سوا ت میں ہاکی کیلئے آسٹرو ٹرف بچھانے کیلئے 13کروڑ25لاکھ93 ہزار روپے، مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے 3کروڑ روپے،ملک کے مختلف شہروں میں صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 100 نئے سٹیڈیمز کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے اور دیگرمختلف منصوبوں کیلئے 65 کروڑ13 لاکھ68 ہزار روپے کے منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :