ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف کارروائی

جمعہ 27 اپریل 2018 20:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میںضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے نوے کلے اور اوبلن کیمپ میں 3غیر قانونی کلینکس سیل کرکے ان کے مالکان کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015کی دفعہ 28اور ایلوپیتھک سسٹم (پریونشن آف مس یوزآرڈیننس)1962کی دفعہ 10کے تحت مقدمات کے اندراج کے لئے ایس ایچ او کینٹ پولیس اسٹیشن کو مراسلہ بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام کے ہمراہ نوے کلے اور اوبلن کیمپ میںعطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی اور مذکورہ کلینکس کسی ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھے جس پر انہیں سیل کردیا گیا۔صاحبزادہ سمیع اللہ نے کہاکہ کوہاٹ میں عطائی ڈاکٹروں کی موجودگی اور غیرقانونی طور پر قائم کلینکس کے مکمل خاتمے تک کاروائیاںجاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :