ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام آل کرم انٹر ایجنسی سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا

جمعہ اپریل 20:11

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام آل کرم انٹر ایجنسی سپورٹس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام آل کرم انٹر ایجنسی سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا جس میں کھلاڑیوں نے کرکٹ ‘فٹبال ‘والی بال ‘باسکٹ بال ‘ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں ‘آل کرم انٹر ایجنسی سپورٹس گالا میں کھلاڑیوں کو بہترین سامان اور کٹس فراہم کی گئی ہیں ‘ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز نے انٹر ایجنسی سپورٹس گالا کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس گالا کے انعقاد سے ایک طرف کھلاڑیوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا دوسرا وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا‘انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کرم ایجنسی کا دورہ بھی کریں گے جس کے دوران وہ گرلز کھلاڑیوں کے لئے بھی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرائیں گے‘سپورٹس گالا کے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں اے پی اے کرم مفتاح اللہ اور سپورٹس آفیسر امجد حسین مہمان خصوصی تھے جبکہ گزشتہ روزفٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل پی اے نصر اللہ خان اور اکبر افتخار مہمان خصوصی تھے اس موقع پر گرائونڈ میں بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے‘مہمان خصوصی ایڈیشنل پی اے نصر اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کیساتھ مشاورت سے مزید سپورٹس ایونٹس بھی منعقد کئے جائیں گے انہوں نے ایجنسی سپورٹس آفیسر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ‘انہوں نے کہا کہ لوئر اور سینٹرل کرم دونوں علاقوں میں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے پاکستان آرمی اور پولیٹیکل حکام کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :