حیات آباد میں جاری انصا ف سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:11

حیات آباد میں جاری انصا ف سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) حیات آباد میں جاری انصا ف سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا،والی بال ٹورنامنٹ اورینٹ کلب جبکہ بیڈمنٹن ایونٹ کی چمپئن ٹرافی ڈویژن بیڈمنٹن کلب کے کھلاڑیوں نے جیت لی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسل پشاورکے ممبر عدنان ممریز نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عدنان ممریز کے فنڈ زسے حیات آباد میں منعقدہ انصاف سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں والی بال،کرکٹ،فٹ بال اور بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے کھیلے گئے جن میں بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔گزشتہ روز کھیلے جانیوالے انٹر کلب والی بال کے فائنل میچ میں اورینٹ کلب نے ہاشم کلب کو شکست دی جبکہ بیڈمنٹن کے فیصلہ کن رائونڈ میں ڈویژن کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے سپورٹس مین کلب کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسل پشاورکے ممبر عدنان ممریز نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :