پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فزیکل کنڈیشننگ کیمپ کیلئے 38ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

جمعہ اپریل 20:11

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فزیکل کنڈیشننگ کیمپ کیلئے 38ممکنہ کھلاڑیوں ..
لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواںماہ اپریل کے آخری ہفتے ایبٹ آباد میں شروع ہونے والے فزیکل کنڈیشننگ کیمپ کیلئے 38ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔کیمپ 30اپریل سے 15مئی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا ۔مشہور آسٹریلین فزیکل انسٹرکٹر ڈینئل بیری کیمپ کو سپروائز کریں گے ۔انہیں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمان کے مشورہ سے یہ ذمہ داری دی گئی ہے ۔

یہ کیمپ بریڈا ہالینڈ میں 23جون سے ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوںکے پہلے مرحلے طور پر لگایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کی طرف سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ،مطہر عباس ،امجد علی ،وقار ،محمد عرفان سینئر ،راشد محمود ،محمد فیصل قادر ،محمد علیم بلال ،احمد شکیل بٹ ،مبشر علی ،جنید منظور ،تصور عباس ،محمد رضوان جونیئر ،محمد رضوان سینئر ، محمد توثیق ارشد ،علی شان ،محمد عمر بھٹہ ،ابوبکر محمود ،شفقت رسول ،غضنفر علی ،عبدالوحید اشرف رانا ،محمد اظفر یعقوب ،محمد عتیق ،محمد ارسلان قادر ،اعجاز احمد ،سمیع اللہ ،رانا سہیل ریاض ،محمد عرفان جونیئر ،محمد دلبر ،نوید عالم ،اسد عزیز ،ایم بلال قادر ،محمد رضوان ،محمد جنید کمال ،خضر اختر ،تیمور ملک اورمحمد عاطف مشتاق شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :