چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ کے پہلے روز 12 میچز کھیلے گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 20:11

چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ کے پہلے روز 12 میچز کھیلے گئے
لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ 2018ء لاہور میں شروع ہوگئی۔ پہلے روز 12 اہم میچز کھیلے گئے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم تھے۔ اس موقع پر نائب صدر پنجاب سکواش طارق فاروق رانا، محمد عمران، محمد ارشد، عاصم علی، شعیب مسعود، محمد شاہد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

شیراز سلیم نے بال کورٹ میں پھینک کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کھلاڑیوں کی اچھی تعداد پورے پاکستان سے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آئی ہے۔ کھلاڑی کراچی، شکار پور، مظفر گڑھ، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے ٹورنامنٹ کھیلنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر سینئر کیٹیگری میں بشریٰ خالد نے شانزے کو 11/3, 11/3, 11/3 سے، روشنا محبوب نے روزینہ محسن کو 11/5, 11/1, 11/2 سے، شفق چودھری نے شمائلہ کو 7/11, 11/4, 11/3, 11/6 سے، تحرمینہ اسلام نے مہوش خالد کو 11/0, 11/1, 11/2 سے، کلثوم بی بی نے رخسار کو 11/7, 11/3, 11/9 ، رفعت خان نے سحرش منہار کو 11/1, 11/2, 11/2 سے جبکہ زویا خالد نے بائی ملنے پر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ادھر انڈر 19 گرلز کیٹیگری میں صبغہ ارشد نے ثمین ریاض کو 11/1, 11/1,, 11/0 سے، صلیحہ چودھری نے طیبہ عباس کو11/8, 5/11, 11/8, 10.12, 11/6 سے، نور العین اعجاز نے ایمن خان کو 11/1,11/0,11/1 سے، سیدہ سبحان نے کافیہ سلیم کو 11/2, 11/3, 11/2 سے، فجر حامد نے مسکان شہباز کو 11/6, 11/5, 11/4 سے ہرا دیا جبکہ تین کھلاڑیوں آمنہ فیاض، نور العین ہدا اور ایمن شہباز کو بائی مل گئی اور انہوں نے کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔