ساہیوال:35سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعہ 27 اپریل 2018 20:13

ساہیوال۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ساہیوال کے نواحی علاقے میں ٹیو ب ویل سے پانی پیتے ہوئے 35سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 87/6-R میں 35 سالہ ایک کاشتکار قیصر اپنی فصل مکئی کو پانی دے رہا تھا کہ پیاس لگنے کے بعد ٹیوب ویل سے پانی پینے گیا اور پانی پینے لگا تو اسے ٹیوب ویل سے کرنٹ لگا ، ریسکیو 1122کاعملہ اطلاع ملنے پر فوری پہنچا لیکن طبی امداد سے قبل ہی وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :