پریذائیڈنگ اوراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی ٹریننگ رمضان المبارک کے بعد ہوگی، شکیل احمد

جمعہ اپریل 20:13

ملتان۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شکیل احمد نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1100اساتذہ کی حاضری کو الیکشن کی ٹریننگ میں روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے، یہ ٹریننگ گورنمنٹ ڈگری کالج جلالپور ،گورنمنٹ سائنس کالج ملتان اور کمپری ہنسو سکول میں منعقد کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ پریذائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ رمضان کے بعد شروع کی جائے گی جبکہ موجودہ وقت میں چھوٹے سٹاف کی تربیت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :