یوتھ لون سکیم: 22 ارب 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) حکومت نے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ سکیم کے تحت اب تک 22 ارب 20 کروڑ50 لاکھ روپے قرضے کی مد میں فراہم کئے اور وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت 9 ارب 73 کروڑ 70 لاکھ روپے قرضے کی صورت میں فراہم کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ نوجوان مستفید ہوئے،بیرون ملک جانیوالے لوگوں کی تعداد 2016ء میں 8 لاکھ 39 ہزار سے کم ہوکر 2017ئ میں 4 لاکھ 96 ہزار پر آ گئی۔اس طرح بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 لاکھ 43 ہزار افراد کی کمی ہوئی۔سرکاری زرمبادلہ ذخائر11ارب ڈالر کی سطح سے گر گئے۔