گزشتہ سال ہنڈا کے خالص منافع میں 70 فیصد اضافہ ہوا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:17

گزشتہ سال ہنڈا کے خالص منافع میں 70 فیصد اضافہ ہوا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) جاپانی موٹر ساز کمپنی ’’ ہنڈا ‘‘ نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 9.7 ارب ڈالر رہا جو 2016 ء کی نسبت 70 فیصد زیادہ ہے جس کی وجہ کاروں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ اور امریکا کی جانب سے کاروباری ٹیکسوں میں کمی ہے۔گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 1.06 ٹریلین ین (9.7 ارب ڈالر ) رہا جو 2016 ء کے مقابلے میں 71.8 فیصد زیادہ ہے،سال کے دوران 15.36 ٹریلین ین کی مصنوعات فروخت ہوئیں جو ایک سال قبل کی نسبت 9.7 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی فروخت میں پچھلے سال کی نسبت سب سے زیادہ، 5.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔منافعے میں اضافے کی اہم وجہ امریکی کارپوریٹ ٹیکس میں کمی ہے،جس میں 346 ارب ین ( 3 ارب ڈالر ) کی کمی ہے۔آپریٹنگ منافعے میں 0.9 فیصد کم رہا جس کیوجہ کرنسی ایکسچینج ریٹس، ادارے کے پنشنرز کے نظام پر نظر ثانی اور دیگر انتظامی معاملات ہیں۔سارک چیمبر ہیڈکوارٹر بلڈنگ امن، خوشحالی ، ترقی، ہمسائیوںکے ساتھ اعتماد کے فروغ اور یکجہتی کی علامت ہوگی،سارک ممالک کو نان ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے اور تجارت کے فروغ کیلئے بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :