جاپان؛صنعتی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ

جمعہ 27 اپریل 2018 20:17

جاپان؛صنعتی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء)جاپان کی حکومت نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کی صنعتی پیداوار میں اضافہ اور بیروزگار افراد کی شرح مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت صنعت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے دوران ملک میں صنعتی پیداوار میں فروری کی نسبت 1.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہرین نے صرف 0.5 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔مارچ کے دوران بیروزگار افراد کی شرح 2.5 فیصد رہی جو فروری کے عین مطابق اور جنوری کی شرح 2.4 فیصد سے معمولی زیادہ رہی،یہ 25 سال کی کمی ترین سطح ہے۔ماہ کے دوران جاب کی تلاش والے ہر 100 افراد کیلئے روزگار کے 159 مواقع دستیاب تھے۔